”لونڈیوں سے کب اور کیسے جنسی ہوس پوری کی جائے ”،نام نہاد فتویٰ جاری

شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے زیر حراست یزیدی خواتین سے متعلق ”فتویٰ”جاری کردیاہے جس میں یہ بتایا گیاہے کہ جنگجو کب اور کیسے ان سے جنسی تسکین پوری کرسکتے ہیں ۔ داعش کی ”کمیٹی برائے تحقیق و فتویٰ ”کا یہ فتویٰ بھی ان دستاویزات میں شامل ہے جنہیں امریکی سپیشل فورسز نے حاصل کیا ہے ۔ اس فتویٰ میں یہ بتایاگیاہے کہ ماں کیساتھ زنا کرنے والا مالک بیٹی کیساتھ زنا نہیں کرسکتا ۔ داعش کی قید سے رہا ہونے والی یزیدی اقلیت سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نادیہ مراد باسی طاحا نے اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بتایاکہ داعش کے دہشتگردوں نے ان خاندان کو اغواء کے بعد زنا بالجبر اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ فتویٰ میں اسی طرح بتایا گیاہے کہ لونڈیوں کے مالکان کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ بیک وقت دو بہنوں کیساتھ جنسی ہوس پوری کریں یا لونڈیوں یا غلاموں کاباپ ، بیٹے یا کسی دوسرے رشتہ کیساتھ تبادلہ کریں ۔ اغلام بازی یا مقعد جنسی سے بھی منع کیاگیاہے ۔ حاملہ ہونے والی لڑکی کو تادم مرگ آزاد نہیں کیاجائے گا ۔ اس کے علاوہ مالک کو خاتون قیدی کیساتھ غیر انسانی سلوک کی تنبیہ ، تشدد یا کو ئی ایسا کام کہنے سے سختی سے منع کیاگیاہے جو اس کی بساط سے باہر ہو ۔ عراق میں آزادی خواتین تنظیم کا کہناہے کہ داعش نے ہزاروں یزیدی خواتین کو لونڈیوں کے طورپر فروخت کردیا ہے ۔ ان خواتین میں سے چند داعشی جنگجوئوں کی حراست سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں ۔ یاد رہے کہ اسلام میں مسلمانوں کو دوران جنگ دشمن کی فصل ، گھر ،خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانے سے سختی سے منع کیاگیاہے ۔

پہلا لچکدار اسمارٹ فون صارفین کے لیے تیار

ایک چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا مڑ جانے والے اسمارٹ فون کی تیاری اور فروخت کا دعویٰ کیا ہے۔

موکسی نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کے اختتام تک چین میں ایک لاکھ لچکدار ڈیوائسز کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی قیمت 5 ہزار یوآن کے قریب ہوگی۔

یہ ڈیوائس سیدھی ہونے پر ایک لمبا اور پتلا اسمارٹ فون نظر آئے گی جس کی اسکرین کی چوڑائی کم اور بڑی بیٹری نیچے نصب ہوگی۔

موکسی کی جان سے جاری تصاویر کے مطابق مڑ جانے پر یہ ڈیوائس گول ہوجاتی ہے اور صارفین اسے بریسلیٹ کی طرح کلائی پر باندھ سکتے ہیں۔

اس اسکرین میں بظاہر گرافین نامی میٹریل کو استعمال کیا گیا ہے جو کہ ہلکا، پتلا اور کنڈیکٹو ہوتا ہے۔

لچکدار اسمارٹ فونز اس سے پہلے بھی تیار ہوئے ہیں تاہم ایسا یونیورسٹیوں کے محققین نے کیا جو کہ فروخت کے لیے نہیں تاہم موکسی کے فون دنیا میں صارفین کے لیے تیار ہونے والے پہلے لچکدار اسمارٹ فونز ہوں گے۔

اس فون کی اسکرین میں ای انک ڈسپلے ہے جو کہ آمیزون کے ای ریڈرز کینڈل جیسا فیچر ہے اور عام طور پر اس طرح کی اسکرین ویڈیوز چلانے کے کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی۔

تاہم موکسی فون بہت زیادہ متاثر کن نہ بھی ہو مگر دنیا کا پہلا لچکدار اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعزاز بظاہر اس کے ہی نام جارہا ہے حالانکہ سام سنگ برسوں سے اس طرح کی ڈیوائس کی تیار پر کام کررہا ہے تاہم اب تک صارفین کے لیے اسے تیار نہیں کرپایا۔

شادی سے پہلے ماں بننے والی 10بھارتی اداکارائیں

بچے کی پیدائش کسی بھی عورت کے لیے اُس کی زندگی کا حسین ترین لمحہ ہوتی ہے لیکن شادی سے پہلے اُس بچے کی پیدائش عورت کو کافی مشکلات سے دوچار کر دیتی ہے ۔ ہالی وڈ میں تو شادی سے پہلے ماں بننا ایک عام سی بات ہے مگر بالی وڈ میں ایسا ہونا کافی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ذیل میں اُن دس بالی وڈ اداکاراؤں کی تصاویر دی جارہی ہیں جو بن بیاہے ماں بننی تھیں:

سری دیوی اور بونی کپور:
سری دیوی شائد وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے اس بات کو قبول کیا تھا کہ وہ شادی سے پہلے حملہ تھیں۔ اور کہا تھا کہ جب اُن کی بونی کپور سے شادی ہوئی تب وہ سات ماہ کی حاملہ تھیں۔

نینا گپتا اور ویوین رچرڈز:
اداکارہ نینا گپتا تب خبروں کا حصّہ بنیں جب اُن کا ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ویوین رچرڈز سے افیر شروع ہوا اور وہ بھی شادی سے پہلے حاملہ ہو گئی تھیں۔

امریتا اروڑا اور شکیل لاڈک

مہیما چودھری اور بوبی مکھرجی:


کونکنا سین شرما اور رنویر شورے:
کوکنکنا اور رنویر کا افیر تو زبان زدِ عام تھا اور اُن کی شادی ستمبر 2010 میں ہوئی اور کونکنا نے مارچ 2011 میں ایک بیٹے کو جنم دیا جس سے اُن کی شادی کی وجہ سمجھ میں آگئی۔ اب کونکنا اور رنویر الگ رہتے ہیں لیکن اس بات کا اعتراف نہیں کرتے۔

ساریکا ٹھاکر اور کمل حسن:
ساریکا کا کمل حسن کے ساتھ افیر تھا جبکہ کمل اور وانی گنپتے پہلے سے شادی شدہ تھے۔ ساریکا نے ساری دنیا اور میڈیا کو پیچھے رکھ کر اپنی بیٹی شروتی حسن کو جنم دیا اور شروتی اب ایک مشہور ساؤتھ انڈین اداکارہ ہیں۔

وینا ملک اور اسد بشیر خان:
جب وینا کی اسد سے شادی ہوئی تو افواہیں تھیں کہ وہ اُمید سے ہیں اور سب کو لگتا تھا کہ بچہ اُن کے پرانے بوائے فرینڈ پرشانت کا تھا۔ ساری افواہوں کے باوجود وینا آج ایک نارمل زندگی گزاررہی ہیں۔

اکشے کمار اور ٹوینکل کھّنا:
اکشے اور ٹوینکل کی شادی بھی افواہوں سے بھری ہوئی تھی مگر آج دونوں ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں

مونا امبے گوئینکر اور دیانند شیٹھی:
بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کا بھی افیر تھا جبکہ دیا پہلے سے شادی شدہ تھے۔ مونا نے ایک بیٹی کو و جنم دیا تھا لیکن بچی کے باپ کا نام کسی کو نہیں بتایا اور نا ہی دیا نند نے اس بارے میں کبھی کوئی بات کی.

شہری کی فیس بک پر لڑکی سے دوستی، 3 ماہ تک ’محبت‘ پھر ملاقات ہوئی تو وہ لڑکی کون تھی؟ ایسی حقیقت کہ لڑکا لڑکی دونوں کے ہی پیروں تلے سے زمین نکل گئی

ئی دلی ہم اکثر سنتے ہیں کہ قسمت کے کھیل نرالے ہوتے ہیں، لیکن ایک بھارتی جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی صورت میں دیکھ بھی سکتے ہیں کہ دراصل اس بات کا مطلب کیا ہے۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق قسمت کی ستم ظریفی کا نشانہ بننے والے اس جوڑے کا تعلق بریلی شہر سے ہے۔ دونوں نے روز روز کے جھگڑے سے تنگ آکر فیصلہ کیا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ذہنی مطابقت نہیں رکھتے، لہٰذا انہیں اپنی اپنی راہ لینی چاہیے۔ علیحدگی کے بعد انہوں نے انٹرنیٹ پر نئی زندگی کے لئے نئے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔ دونوں نے انٹرنیٹ پر فرضی نام اختیار کئے اور قسمت آزمائی شروع کردی۔


اپنی سابقہ شریک حیات سے تنگ آئے مرد کی جلد ہی انٹرنیٹ پر انتہائی دلچسپ شخصیت کی حامل ایک لڑکی سے ہوگئی۔ دوسری طرف خاتون کو بھی اپنی سوچ اور پسند کے مطابق ایک نوجوان مل گیا۔ دونوں طرف راز و نیاز کی باتیں شروع ہوگئیں اور جلد ہی سابقہ خاوند نے نئی محبوبہ اور اس کی سابقہ بیوی نے اپنے لئے نیا محبوب پا لیا تھا۔ دونوں نے اپنے اپنے نئے ساتھی کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں پہلی ملاقات کا پروگرام بنالیا۔ بریلی شہر میں واقع یہ ریسٹورنٹ سابق میاں بیوی کی پسندیدہ جگہ بھی تھا۔
ریسٹورنٹ میں جب یہ سابقہ میاں بیوی ایک ہی وقت پر ایک ہی ٹیبل پر جا پہنچے تو انہیں پہلی دفعہ احساس ہوا کہ وہ تین ماہ سے آپس میں ہی آن لائن محبت کی کہانی چلا رہے تھے، اس بات سے بے خبر کہ چند ماہ قبل ہی وہ ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لئے منہ پھیر چکے تھے۔ دونوں کو اس بات پر یقین نہیں آ رہا تھا کہ قسمت انہیں پھر آمنے سامنے لے آئی ہے۔ حقیقت کھلی تو فوراً ہی لڑائی کا آغاز ہوگیا، جس میں اتنی شدت آگئی کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ کو پولیس بلوانا پڑگئی۔
اس موقع پر ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ پیش آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن جب کسی کی قسمت خراب ہو تو ایسا ہوبھی سکتا ہے۔ خاتون اور مرد کو پولیس نے شہر کے فیملی کاﺅنسلنگ سنٹر بھیج دیا، جہاں ایک دفعہ پھر ان کے درمیان صلح صفائی کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

Wonderful Invention Charge your Mobile without Charger


New HiFi Pocket Size Video Camera


World Fastest Video Camera